ابنا: شیعہ علماء کونسل اور اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے اپنے دورہ عظمت شہداء گلگت کے سلسلے میں چوتھے اور پانچویں روز ضلع ہنزہ نگر کے مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست پاکستان عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے اور عوام کا سکیورٹی اداروں سے اعتماد اٹھ چکا ہے، ملک کے گوش و کنار میں بیگناہ و محب وطن عوام کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے مگر عوام کو صحیح حقائق تک نہیں بتائے جا رہے۔
علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے آج تک اس ملک کے اندر خلاف قانون کوئی اقدام نہیں اٹھایا اور ہم سے بہتر آئین و قانون کی کوئی تشریح نہیں کرسکتا۔ انہوں متنبہ کیا کہ اگر ملک میں جاری شیعہ نسل کشی کا سلسلہ نہ رکا تو وہ جلد اپنی دفاعی پالیسی کا اعلان کرینگے اور آئین و قانون کے تحت انہیں اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔ اس سے قبل ضلع ہنزہ نگر پہنچنے پر جگہ جگہ علامہ ساجد نقوی کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔
.....
/169